ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی جیل میں زیرسماعت قیدی کی خود کشی

چنتامنی جیل میں زیرسماعت قیدی کی خود کشی

Mon, 10 Oct 2016 20:15:22    S.O. News Service

چنتامنی 10/اکتوبر(ایس او نیوز) یہاں کی سب جیل میں قید ایک زیرسماعت قیدی نے ٹوائلیٹ کے اندر اپنے گلے میں پھندا لگاکرخود کشی کرلی ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گنجی گُنٹے گرام کے مُنی راج (35سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

 گزشتہ ایک مہینے قبل معمولی بات پر مشتعل ہوکر اپنی بیوی کو راڈ سے مارکر ہلاک کرنے کے الزام میں منی راج،چنتا منی کی سب جیل میں قید تھا۔مگر اچانک اس نے اپنے گلے میں نائیلون کی رسی سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈی وائی ایس پی کرشنا مورتی نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔اس کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی گئی۔
 


Share: